اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ  نے تحریک انصاف  کو کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ اور سہولت کار قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی  پر کبھی حملہ نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی نے استثنیٰ لیا ہوا ہے، قوم اس کا  خمیازہ بھگت رہی ہے اس کے پیچھے تحریک انتشارہے۔ 
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ    خیبرپختونخوا میں ایسی  حکمران مسلط ہیں جن کے ذہن بہت چھوٹے ہیں، خیبر پختونخوا میں بدقسمتی سے چھوٹے دل والی حکومت مسلط ہے، وزیراعلٰی کے پی نے لاہور جاتے ہی خواتین کی تضحیک کی۔ خیبر پختونخوا کی حکومت کا کردار شرمناک ہے، یہ عورتوں پر طعنے کستے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کالعدم تحریک طالبان کے خلاف بات کیوں نہیں کرتی؟، تم میں طاقت ہے تو حوصلے سے بات کرو، ٹی ٹی پی پاکستان کی دشمن ہے، آخری دم تک اس کا تعاقب کریں گے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو لاکر خیبر پختونخوا میں بسایا، ان کا لیڈر دہشت گردوں کو شہید کہتا تھا،اُن کا اپنا ایجنڈا ہے، پاک فوج کے کسی جوان کیلئےکبھی انہوں نے ایک لفظ تک نہیں لکھا، کالعدم ٹی ٹی پی کا تعاقب کر کے اس کا خاتمہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی سب کے سامنے ہے،سوائےکے پی ہر جگہ ترقی ہو رہی ہے، سندھ اور بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، خیبر پختونخوا میں 12 سال سے برسراقتدار حکومت کی گورننس زبوں حالی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیرونی دوروں پر تنقید کرنے والے لوگ نادان ہیں، کوئی بلا رہا ہے تو وزیراعظم جا رہے ہیں، دعا کریں ہر وزیراعظم کو اتنی ہی عزت ملے جتنی شہباز شریف کو ملتی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عزت ہر پاکستانی کی عزت ہے۔

فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں: آیت اللّٰہ خامنہ ای

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا پختونخوا میں نے کہا کہ ٹی ٹی پی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن