گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے سیاسی وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں سید داود علی گیلانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرگرم سیاسی کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مختلف جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں کا پیپلز پارٹی کی قیادت پراعتماد کا اظہار خوش آئند ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی، آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب پیپلز پارٹی
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔