فرانس اور ملائیشیا کے سفارت خانوں کے نمائندوں نے اڈیالہ جیل کا دورہ کر کے وہاں موجود قیدی سے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فرانس اور ملائیشیا کے سفارتخانوں کے نمائندوں کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی۔ ملائیشیا کے سفارت خانے سے مائرہ مدثر نمائندہ بن کر پہنچی۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے قونصلر رسائی کی اجازت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید قید ملائیشن خاتون موہا ظلہلمی سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں

اڈیالہ جیل میں قید رہنے والے انجینئر محمد علی مرزا کے عمران خان سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی خبریں، رانا ثنااللہ کا اہم بیان سامنے آگیا

موہا ظلہلمی تھانہ مندرہ میں درج مقدمے میں گرفتار ہیں۔ اس کے علاوہ فرانسیسی سفارت خانے کی نمائندہ ولیری ماری اڈیالہ جیل پہنچی ہیں جہاں انہوں نے قیدی فرانسیسی شہری بنجمن سیبسطین روچیفورٹ سے ملاقات کی۔

جیل ذرائع کے مطابق فرانسیسی شہری انسداد منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہے جبکہ اُسے بھی قونصلر رسائی کی سہولت دی گئی جس پر سفارت خانے کی نمائندہ نے آکر ملاقات کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل ملاقات کی

پڑھیں:

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق

علی ساہی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات میں منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کی جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مساجد عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام ہر اس عمل سے روکتا ہے جو انسان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ علماء کرام مساجد اور خطبات کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور قرآن سے وابستگی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا