کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2026 میں پاکستان کی آخری امید عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہو گیا۔

پاکستان کی تاریخ میں میں سب سے زیادہ انعامی رقم 2لاکھ 43ہزار5سو ڈالرز کے ٹورنامنٹ میں ڈی ایچ اے کریک کلب پرجمعہ کو مینز کوارٹر فائنل میں سیڈ4 و عالمی نمبر9 محمد الشورباگے(مصر) نےعالمی نمبر 38 نور زمان کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے فتح حاصل کی۔

پہلے دو گیم ہارنے کے بعد نور زمان نے کھیل میں واپس آتے ہوئے اگلے دونوں گیمز اپنے نام کر کے مقابلہ 2-2  کر دیا۔ فیصلہ کن پانچویں گیم می سابق عالمی چیمپئن نے نور زمان کو قابو کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ نور زمان نے سیڈ 8 فیرس ڈیوسوکی(مصر) کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔

عالمی رینکنگ میں 11ویں پوزیشن کے حامل سیڈ3 اور ورلڈ جونیئر چیمپئن مصر کے محمد ذکریا نے سیڈ7 و عالمی نمبر 41 ہانگ کانگ کے الیکس لیو کو0-3 شکست دےدی۔

ویمن ایونٹ میں سیڈ 2 و عالمی نمبر 2سیوا سانگری مبینہم(ملائشیا) نے سیڈ7 و عالمی نمبر 30 لوسی ٹرمیل(انگلینڈ) کو0-3 اور سیڈ 3و عالمی نمبر9 فیروز ابوالخیر (مصر) نےسیڈ8 و عالمی نمبر 33 عائفہ اذمان(ملائیشیا) کو0-3 سے مات دے دی۔

ہفتہ کو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔ 8 میں سے 6 کھلاڑیوں کا تعلق مصرسے ہے۔ مینز ایونٹ میں کریم الجواد کا ہم وطن محمد ذکریا اور مصر ہی کے سابق عالمی چیمپئن محمد الشرباگے کا ہم وطن  آل ابوالعنین سے مقابلہ ہوگا۔ ویمن ایونٹ میں  امینہ عرفی کو نادا عباس اور سیوا سانگری سبرامینیم  کو ہم وطن  عائرہ اذمان کا سامنا درپیش ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی نمبر

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش