data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برلن: جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین مائر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو لٹیروں کے ٹھکانے میں تبدیل ہونے سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،عالمی قوانین اور اتحاد کو نظرانداز کیا گیا تو عالمی نظام خطرے میں پڑ جائے گا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برلن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے کہا کہ اگر قواعد پر مبنی عالمی نظام کو کمزور کیا گیا تو دنیا ایک ایسی جگہ بن جائے گی جہاں طاقتور ممالک کمزور ریاستوں کو اپنی مرضی کے تابع کرلیں گے۔

فرینک والٹر اسٹین مائر کا کہنا تھا کہ روس کے کریمیا سے الحاق اور یوکرین پر حملے کے بعد اب امریکا کی حالیہ پالیسیاں بھی بین الاقوامی قوانین، عالمی اقدار اور جمہوریت کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہیں، اگر عالمی اتحاد اور بین الاقوامی قانون کو مضبوط نہ رکھا گیا تو خودمختاری اور جمہوریت کمزور ہوں گی اور عالمی نظام انتشار کا شکار ہو جائے گا۔

جرمن صدر نے زور دیا کہ یورپ کو عالمی قوانین کے دفاع کے لیے واضح اور متحد مؤقف اختیار کرنا ہوگا تاکہ طاقتور ریاستوں کو من مانی سے روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک پر امریکی فوجی کارروائی کا حکم دینے کا مکمل اختیار ان کے پاس ہے، بطور کمانڈر اِن چیف وہ خود ہی اپنے اختیارات کی حد کا تعین کرتے ہیں اور انہیں صرف ان کی اپنی اخلاقیات اور ذاتی سوچ ہی روک سکتی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عالمی نظام

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل