کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا کو اس کے حق کے مطابق وسائل فراہم کیے جائیں تو صوبہ دیگر صوبوں سے کہیں زیادہ ترقی کر سکتا ہے، وفاق سے صوبے کو اس کے حصے کے مکمل فنڈز نہیں دیے جا رہے۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی میں عوام کی بڑی تعداد استقبال کے لیے موجود تھی، جس کے باعث پریس کلب پہنچنے میں تاخیر ہوئی، وہ پنجاب بھی گئے لیکن وہاں ان کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا، لاہور میں وہ جہاں بھی کھانا کھانے جاتے تھے، وہاں کی مارکیٹ بند کرا دی جاتی تھی،آئین میں کہاں لکھا ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے میں سیاست نہیں کر سکتا؟

سہیل آفریدی نے سندھ کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اب تک بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کی جھلک نظر آتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور اگر وزیراعلیٰ سندھ خیبرپختونخوا آئیں گے تو انہیں مکمل عزت و تکریم دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں احساس پروگرامز کامیابی سے جاری ہیں اور عوام کو 20 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، صرف 17 نشستیں حاصل کرنے والی جماعت مرکز میں حکومت کر رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کو اس کے جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اس وقت ملک میں سب سے سستی بجلی پیدا کر رہا ہے اور اس سستی بجلی سے پورے پاکستان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سہیل آفریدی کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم