کراچی: شہر بھر میں ٹریفک جام، گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا، کورنگی، شارع فیصل سے لے کر فور کے چورنگی سرجانی تک ٹریفک جام ہے۔
شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہے، ایف ٹی سی سے شہید ملت جانے والی سڑک پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے، عبداللہ ہارون، صدر، چوہدری خلیق الزمان روڈ میں ٹریفک روانی متاثر ہے۔
ایم اے جناح روڈ، گارڈن ایریا، کورنگی روڈ، گرومندر، جہانگیر روڈ، تین ہٹی، لیاقت آباد، شاہراہ پاکستان پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم آباد سے لسبیلہ، ناظم آباد، بورڈ آفس کے قریب ٹریفک کا دباؤ ہے، سہراب گوٹھ، ناگن چورنگی، یو پی، پاور ہاؤس، فور کے چورنگی دونوں اطراف ٹریفک کا دباؤ ہے۔
ہینو چورنگی، سنگر چورنگی، شاہ فیصل، قیوم آباد میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، کاز وے روڈ، ایکسپریس وے، بلوچ کالونی پر ٹریفک کا بہت زیادہ دباؤ ہے منزل پمپ قائد آباد، ملیر ہالٹ جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، ماڑی پور روڈ، اسٹیٹ ایونیو روڈ، جناح برج، ایم ٹی خان روڈ نورس چورنگی پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹریفک کی روانی متاثر ٹریفک کا دباؤ ہے روانی متاثر ہے میں ٹریفک ٹریفک جام پر ٹریفک
پڑھیں:
نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹویورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔
کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔
یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔