اسلام آباد میں آج موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
— فائل فوٹو
اسلام آباد میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے بھی موسم مزید ٹھنڈا محسوس کیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کی ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے امکانات موجود نہیں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں محکمہ موسمیات
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔