محرابپور،مبینہ خودکشی کا واقعہ ،نوجوان نے خود کو گولی مارلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) مبینہ خودکشی کا واقعہ، نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی،ہفتہ قبل خودکشی کرنے والے نوجوان کی نعش برآمد، خودکشی کاواقعہ کمال ڈیرو پولیس تھانہ کی حدود گاؤں محمد ماچھی میں پیش آیا جہاں پر 16 سالہ مختیار سولنگی نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا چراغ گل کرلیا، ورثاء مطابق نوجوان نے پستول سے خود کو گولی مار خودکشی کی ہے، پولیس کے مطابق خودکشی واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے دوسری طرف ہفتہ قبل کنڈیارو ریگولیٹر کے مقام پر روہڑی کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان اظہر پیرزادہ کی نعش کھوسہ منگریو پل کے پاس سے برآمد ہوگئی ہے پولیس مطابق مچھلی کا شکار کرنے والوںنے نعش دیکھ پولیس کو اطلاع دی جس پر نعش نکال کر ورثاء حوالے کر دی ہے نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔