ویب ڈیسک:پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان آئندہ برس جون میں آئی ایم ایف سے باہر ہوگا۔

 رانا مشہود احمد خان نے لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  2018 میں مسلط کردہ حالات کی وجہ سے پاکستان کئی سال پیچھے چلا گیا، مہنگائی اور غربت مسلط کرنے والے وزیراعظم کو قانونی طریقے سے ہٹایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش ہوئی،  نواز شریف نے 250 سے زائد پیشیاں بھگتیں لیکن نواز شریف کے خلاف بنائے گئے تمام کیسز  جھوٹے ثابت ہوئے جبکہ ایبسلوٹی ناٹ کا نعرہ لگانے والے پھر ان ہی کے قدموں میں بیٹھ گئے۔

 لاہور میں 20 سال بعد بسنت، شہر کو تین زونز میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات  سخت

رانا مشہود احمد خان نے یہ بھی کہا کہ اگر کیس جھوٹے ہیں تو پی ٹی آئی چیئرمین عدالتوں کا سامنا کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟ انہوں نے کہا گھڑی کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

 رانا مشہود بولے پاکستان کو بانی پی ٹی آئی کے دور میں کوئی پوچھتا نہیں تھا جبکہ جنگ میں متعدد ممالک ہمارے ساتھ تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رانا مشہود

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا