ایک کروڑ روپے تک کی مفت کینسر ادویات، حکومت کا تاریخی اقدام
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان میں کینسر کے مریضوں کے لیے ایک اہم اور امید افزا پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے ایک نجی دواساز کمپنی کے ساتھ مل کر مہنگی کینسر ادویات مفت فراہم کرنے کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارتِ قومی صحت اور ملٹی نیشنل دواساز کمپنی روش (Roche) کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت طے پایا ہے، جس کے ذریعے پہلے مرحلے میں سیکڑوں کینسر مریضوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
اس معاہدے کے تحت ابتدائی مرحلے میں تقریباً 741 کینسر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ہر مریض کو اوسطاً ایک کروڑ روپے مالیت کی ادویات دی جائیں گی، جن میں سے 10 لاکھ روپے حکومتِ پاکستان جب کہ 90 لاکھ روپے نجی دواساز کمپنی فراہم کرے گی۔ حکام کے مطابق یہ پاکستان کی صحت کے شعبے میں ایک غیر معمولی قدم ہے، جس کا مقصد غریب اور مستحق مریضوں کو مہنگے علاج کے بوجھ سے نجات دلانا ہے۔
معاہدے کی تقریب کے موقع پر وفاقی سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کینسر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔
یہ ادویات حکومتِ پاکستان اور عالمی شہرت یافتہ دواساز کمپنی کے مشترکہ تعاون سے مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ 5 سالہ معاہدہ ہے، جس کے دوران ہزاروں کینسر مریض اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔
وفاقی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ یہ سہولت بنیادی طور پر پمز اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اندازاً ایک کروڑ 30 لاکھ افراد مختلف بیماریوں کے باعث غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، جن میں کینسر جیسے مہنگے علاج کے مریضوں کی تعداد بھی نمایاں ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ صحت کے شعبے میں ایسے اقدامات کیے جائیں جو عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کریں۔
حکام کے مطابق ایک کینسر مریض پر 5 سال کے دوران اوسطاً 98 لاکھ روپے تک کا خرچ آتا ہے، جو عام آدمی کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر منتخب مریضوں کو فی مریض تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ ابتدائی مرحلے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ آئندہ مرحلوں میں اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، جس میں پھیپھڑوں، جگر اور بریسٹ کینسر کے مریضوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں کینسر کے علاج کے حوالے سے ایک سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دواساز کمپنی کینسر مریض مریضوں کو کے مطابق فراہم کی جائیں گی ایک کروڑ علاج کے کے لیے کے تحت
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :