پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فرنچائز خریدنے والے حمزہ مجید نے سیالکوٹ ٹیم کے کپتان، اسکواڈ اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

لاہور میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے احاطے میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ مجید نے کہا کہ پی ایس ایل میں کامیابی کی صورت میں سب سے پہلے میڈیا کے ساتھ بیٹھ کر تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ نام اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ شہر کی عوام کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور ایک عرصے سے اعلیٰ سطح کی کرکٹ کو مس کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی نئی ٹیم خریدنے والے حمزہ مجید کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں؟ نام بتا دیے

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ کرکٹ اسٹیڈیم کی حالت بہتر نہیں تھی اور ان کی خواہش ہے کہ اس اسٹیڈیم کو جدید معیار کے مطابق بہتر کیا جائے۔ فی الحال فیصل آباد اسٹیڈیم کو متبادل ہوم گراؤنڈ کے طور پر استعمال کرنے کا آپشن موجود ہے۔ ان کے مطابق محسن نقوی کی مکمل اسپورٹ حاصل ہے اور سیالکوٹ اسٹیڈیم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

حمزہ مجید نے کہا کہ فرنچائز سے متعلق مشاورت جاری ہے، اگلے ہفتے آفیشل ڈاکیومنٹس پر دستخط ہوں گے اور ٹیم کے مکمل نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر فرنچائز مالکان کی جانب سے بھی بھرپور تعاون حاصل ہے اور یہ تمام مالکان کے لیے ایک مثبت صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟

اسکواڈ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس ماہ کے آخر تک پلئیرز ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنا سب کی خواہش ہے۔ 6 سے 7 آسٹریلین کرکٹرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں، امید ہے ان میں سے 3 سے 4 کھلاڑی سیالکوٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ پلیئنگ الیون کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہش زیادہ ہے اور فرنچائز کا فوکس لوکل ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ سیالکوٹ کے نوجوان کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیالکوٹ ٹیم کا کپتان پاکستانی ہوگا، جبکہ کوچنگ اسٹاف میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔ اگر موزوں مقامی کوچز دستیاب نہ ہوئے تو غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کیا پیغام دیا؟

 آخر میں حمزہ مجید نے بتایا کہ کرکٹ سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملایا گیا ہے اور ٹیپ بال کرکٹ کو بھی پروموٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بابز اعظإ پی ایس ایل حمزہ مجید سیالکوٹ فرنچائز کپتان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل سیالکوٹ فرنچائز کپتان پی ایس ایل جائے گا کے لیے ہے اور

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل