لاہور ؛ نجی یونیورسٹی میں طالبہ کے اقدام خودکشی کے کیس میں پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
لاہور:
نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے 21 سالہ طالبہ فاطمہ کی خودکشی کی کوشش کے کیس میں شامل تفتیش کیے گئے نوجوان کو کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ مکمل طور پر ذاتی نوعیت کا ہے اور اس میں کسی دوسرے شخص کا ملوث ہونا ثابت نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی واقعے میں کوئی ذمے داری یا غفلت ثابت نہیں ہوئی۔
لاہور یونیورسٹی طالبہ کا اقدام خودکشی؛ پولیس رپورٹ میں کسے ذمے دار ٹھہرایا گیا؟
لاہور، یونیورسٹی میں خودکشی کا معاملہ، 21 سالہ طالبہ ہوش میں آگئیں
طالبہ کی مبینہ خودکشی، یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
واضح رہے کہ طالبہ کے اقدام خودکشی پر کسی کے خلاف تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے جب کہ وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کال ریکارڈ اور دیگر شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی حالت بہتر ہونے پر تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ واقعے سے چند روز قبل اسی یونیورسٹی میں ایک طالب علم نے بھی چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اویس کی خودکشی اور طالبہ کا اقدام خودکشی مختلف واقعات ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل یونیورسٹی میں
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔