کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں اب تک نو ہزار سے زائد ترقیاتی منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں، جو حکومت کی پالیسیوں اور عملدرآمد کی رفتار کا واضح ثبوت ہیں۔

اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبے میں مجموعی طور پر تیرہ ہزار سے زائد منصوبوں کا آغاز کیا گیا، جن میں صحت، تعلیم، زراعت، آبپاشی، سڑکوں اور سماجی شعبے کے 9 ہزار 193 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 367 ارب روپے کی غیر ملکی امداد اور 76 ارب روپے وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، جس کا مقصد صوبے میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

سینئر وزیر نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی وژن محض منصوبوں کے اعلانات تک محدود نہیں بلکہ بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا اس پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ اسی تناظر میں تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ نئے منصوبوں کی منظوری اسی وقت دی جائے جب جاری اسکیمیں مکمل ہو جائیں، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں ہر ترقیاتی منصوبہ شہریوں کے معیارِ زندگی میں بہتری اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت سڑکوں، پارکوں، نکاسیٔ آب، سیوریج اور اسٹریٹ لائٹنگ کے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جن کے مثبت اثرات شہری زندگی میں نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر شہری ماسٹر پلانز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ غیر منصوبہ بند تعمیرات اور ترقیاتی بے قاعدگیوں کا سدباب کیا جا سکے۔

سندھ میونسپل سروسز ڈلیوری پروگرام کے تحت جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں پانی کی فراہمی، کچرے اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ کے نظام میں بھی بہتری لائی گئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں جاری ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی خدمات کی بہتری، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اصولوں کو سامنے رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے، اور حقیقی کامیابی اسی میں ہے کہ منصوبے وقت پر مکمل ہوں، معیار برقرار رہے اور ان کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل چکے ہیں مکمل ہو

پڑھیں:

سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن