راولپنڈی پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے زیورات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
راولپنڈی میں پولیس مقابلے کے دوران گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 16 لاکھ 62 ہزار روپے نقدی بھی حاصل کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ریس کورس کے علاقے میں ایک ماہ قبل پیش آیا تھا، جب ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔ کارروائی کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، اور پولیس کی رہنمائی پر ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، قیمتی گھڑیاں، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری اور برآمدات سے شہر میں جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی اور تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔