اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، مختلف شہروں سے 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
راولپنڈی:
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 6 کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کاروائیوں میں 1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد مالیت کی 63.18 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
انڈسٹریل ایریا لاہور کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس اور 325 گرام وزنی 660 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
حیات آباد ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی سے 36 کلو گرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کسٹم چوک پشاور کے قریب ہیٹر میں چھپائی گئی 1.
سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بیساکھی میں چھپائی 1.5 کلو گرام آئس اور 100 گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
یادگار چوک لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 20.16 کلو گرام وزنی 28800 والیم گولیاں برآمد ہوئیں۔
شپنگ ایریا کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 106.4 کلو گرام وزنی 364800 والیم گولیاں برآمد ہوئیں۔
ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار کرلیا گیا کلو گرام کے قریب
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :