امریکہ: خزانے کی تلاش میں نکلا خاندان قیمتی ہیرا دریافت کرنے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کے آرکنساس اسٹیٹ پارکس میں ایک خاندان کے لیے سیر و تفریح ایک غیر متوقع خزانے میں بدل گئی، جب 41 سالہ جیمز وارڈ نے ایک قیمتی ہیرا دریافت کیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، یہ انوکھا واقعہ 30 دسمبر کو پائیک کاؤنٹی کے مشہور کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک میں پیش آیا، جہاں 41 سالہ جیمز وارڈ نے 2.
ٹیکساس کے علاقے سائپریس سے تعلق رکھنے والے جیمز وارڈ اپنی اہلیہ الزبتھ وارڈ اور دو کم سن بیٹوں، 9 سالہ ایڈرین اور 7 سالہ آسٹن کے ساتھ پارک کی سیر پر آئے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پارک جانے کا آئیڈیا سب سے چھوٹے بیٹے آسٹن کا تھا، جس نے ٹی وی دیکھتے ہوئے پوچھا کہ کیا ٹیکساس یا آس پاس کوئی ایسی جگہ ہے جہاں وہ کرسٹل تلاش کر سکیں۔
خاندان نے فوراً آن لائن تحقیق کی اور کریٹر آف ڈائمنڈز کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ الزبتھ وارڈ کے مطابق، انہوں نے لنک جیمز کو بھیجا تو جیمز نے کہا کہ یہ صرف چھ گھنٹے کی ڈرائیو ہے، جس پر خاندان نے سفر کا ارادہ کیا۔
ہیرا کی دریافت دوسرے دن ہوئی۔ پہلے دن سردی اور طویل چہل قدمی کے باعث خاندان تھک گیا تھا، لیکن 9 سالہ ایڈرین کی حوصلہ افزائی سے سب دوبارہ کوشش کے لیے تیار ہوئے۔ اس محنت اور قسمت کی بدولت انہیں اس قیمتی خزانے کا انعام ملا، جس نے ان کے لیے یہ چھٹی کو یادگار اور حیران کن بنا دیا۔
یہ منفرد واقعہ نہ صرف خاندان کی خوش قسمتی کی داستان ہے بلکہ اس بات کی بھی یاد دہانی کراتا ہے کہ کبھی کبھار بچوں کی سادہ دلچسپی اور تجسس حیرت انگیز نتائج لا سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔