سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکٹریٹ کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عوام سے 14 ہزار میگاواٹ غیر فعال بجلی کے لیے 2.2 کھرب روپے وصول کیے گئے ہیں، جبکہ کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق نیپرا کی دو سال پرانی زیر التوا سروے رپورٹ دو دن میں طلب کر لی گئی ہے۔

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کراچی کے مطابق اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرپرسن سینیٹر رانا محمود الحسن نے کی۔ اجلاس میں سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی اور نیپرا کے دیگر امور زیر بحث آئے اور کمیٹی کے دیگر ارکان بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم لیوی بڑھنے سے عوام پر کتنا بوجھ پڑےگا، اور ماضی میں اس کی شرح کیا تھی؟

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے نیپرا کے حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صارفین سے 2.

2 کھرب روپے اس بجلی کے لیے وصول کیے گئے جو پیدا ہی نہیں ہوئی اور استعمال بھی نہیں ہوئی، یہ رقم صرف اس لیے لی جا رہی ہے کہ سردیوں میں بجلی کی کھپت کم ہو جاتی ہے۔ سینیٹر عبدالقادر نے اس بات کی تائید کی اور کہا کہ عوام کے لیے بجلی کا مسئلہ سنگین ہے، چاہے آئی پی پیز کے آڈٹ کیے گئے ہوں یا ناکارہ پلانٹس بند کیے گئے ہوں، لیکن عوام کو سہولت نہیں مل رہی۔

چیئرپرسن کمیٹی نے سفارش کی کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ کتنی بجلی پیدا ہوئی، کتنی فراہم کی گئی اور حکومت سے کیپسٹی چارجز کتنے لیے گئے۔ آڈٹ میں پلانٹس کی فزیبلٹی، زمین کی قیمت، لاگت، ایندھن کے استعمال اور مشینری کی سالانہ چیکنگ بھی شامل ہونی چاہیے۔

نیپرا کے حکام نے وضاحت کی کہ ٹیرف کے دو حصے ہیں: کیپسٹی چارجز اور انرجی چارجز۔ کیپسٹی چارجز بجلی کے استعمال سے مشروط نہیں اور ان میں کمی نہیں کی جا سکتی، جبکہ سیلز کا کام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس کا سارا بوجھ عوام پر، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے تو کام چلیں گے، سپریم کورٹ

کراچی کے تاجر زبیر موتی والا نے بتایا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج اور گردشی قرضے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کے بل زیادہ رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 42 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم ہے جس میں 28 ہزار میگاواٹ فعال ہے، جبکہ 14 ہزار میگاواٹ غیر فعال ہونے کے باوجود عوام سے اس کی قیمت وصول کی جا رہی ہے۔

سندھ اسمبلی کے رکن شارق جمال نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والے اور بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو سزا دی جاتی ہے، جبکہ بل ادا کرنے والے شہری اذیت بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے نیپرا سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں عوامی عدالت قائم کی جائے اور کے-الیکٹرک کو عوامی سطح پر جوابدہ بنایا جائے۔

چیئرپرسن کمیٹی نے کراچی میں نیپرا کے سروے کی رپورٹ دو دن میں طلب کی اور کہا کہ یہ رپورٹ صوبائی اسمبلی کے ارکان اور کراچی چیمبر آف کامرس کے ساتھ بھی شیئر کی جائے۔ زبیر موتی والا نے مزید بتایا کہ کے-الیکٹرک کے پاس صارفین سے 46 ارب روپے کا ڈپازٹ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو اضافی وصولی واپس کرنے کا فیصلہ

سینیٹر عبدالقادر نے کمیٹی کے چیئرپرسن سے درخواست کی کہ کے-الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات کے خطوط چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھی ارسال کیے جائیں تاکہ مناسب حکم امتناع جاری کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بجلی پریس انفارمیشن ڈیپاٹمنٹ عوام غیرفعال کراچی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجلی عوام غیرفعال کراچی ہزار میگاواٹ نیپرا کے بجلی کے کیے گئے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف