میں گودھرا اور سیکٹر 11 جی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں کاشف عرف راکھا، محمد الیاس، امیر حمزہ اور یاسین عرف ڈاڈا شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 30 بور اور نائن ایم ایم پسٹل، میگزین، ایمونیشن اور نقدی برآمد کی گئی۔

راکھا ڈکیت گروہ نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں ڈکیتی اور موبائل چھیننے میں ملوث رہا ہے جبکہ ملزم محمد الیاس عادی مجرم، 2024 میں غیرقانونی اسلحہ کیس میں جیل جا چکا ہے۔

ملزمان ایک منظم اسٹریٹ کرائم گینگ کے کارندے ہیں۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

گرفتار ملزمان کو اسلحہ و ایمونیشن سمیت مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا مددگار واٹس ایپ پر دیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار