پی آئی اے کے ریٹائر ملازمین کیلئے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
سٹی 42: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولت سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو طبی سہولت سٹیٹ لائف انشورنس کے ذریعے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کو پینل پر ہسپتالوں میں میڈیکل سہولت ملے گی۔
سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں، ان کے میڈیکل میں لیبارٹری سہولتیں بھی شامل ہوں گی۔
رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟
کمپنی نے پینل پر موجود تمام ہسپتالوں اور لیباریٹریز کو اس حوالے سے ہدایت جاری کی ہیں۔
23 دسمبر 2025 کو عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی جیتی اور گروپ نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی لگا کر ایئر لائن خریدی تھی۔
یکم جنوری 2026 کو معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے موجودہ ملازمین کیلیے اہم پیغام جاری کیا کہ ادارے کو منافع بخش بنانا اولین ترجیح ہے اس کے ملازمین کو تحفظ دیں گے کیونکہ انہی کی وجہ سے ہی دنیا کی نمبر دو کامیاب ایئر لائن بنی تھی۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔ہفتہ 10 جنوری، 2026
عارف حبیب نے کہا تھا کہ ملازمین کو واضح پیغام ہے کہ ملازمت کے مستقبل کا دارومدار کارکردگی پر ہوگا، جو کارکردگی دیکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا، معاہدے کے تحت ایئر لائن کا نام تبدیل نہیں کر سکتے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملازمین کی ایئر لائن پی آئی اے
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔