City 42:
2026-07-24@03:20:41 GMT

سڑک پر جلسہ ہوگا تو ایکشن لیں گے؛وزیر داخلہ سندھ

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے باغ جناح کے بجائے سڑک پر جلسہ کرنے پر ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

 وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کو سڑک پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، کسی بھی سڑک پر جلسہ ہوگا تو حکومت سخت ایکشن لے گی،سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جہاں جلسے کی اجازت دی ہے وہیں کرے، ہم ابھی تک پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔باغ جناح میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنیکی اجازت ہے۔ سڑک پر جلسہ نہیں ہوگا۔

رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟

 خیال رہے کہ صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی باضابطہ اجازت آج شام میں دی ہے لیکن سیاسی جماعت کا مؤقف ہے کہ تاخیر سے این او سی ملنے کی وجہ سے جلسے کیلیے انتظامات نہیں کر سکتے۔

 پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہم باغ جناح میں جلسہ نہیں کریں گے بلکہ مزار قائد کے گیٹ کے سامنے جلسہ ہوگا.

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ اظہر کی سٹی ٹوئینٹی ون نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کا جلسہ باغ جناح میں آج ہوگا ۔جلسہ کی جگہ کی این او سی بہت دیر سے ملی ہے۔وقت بہت کم ہے کینٹینر بھی بلوائے ہیں

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔ہفتہ 10 جنوری، 2026

کپتان کی تصویر جہاں ہوگی جلسہ وہی ہوگا۔دیر سے این او سی ملنے کی وجہ سے وقت کمُ ہے اور مقابلہ سخت ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کو سڑک پر جلسہ

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن