سردی کی شدت ، پنجاب کے تعلیمی ادارے 18جنوری تک بند رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )سرد موسم کی شدت کے باعث صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلبہ کی صحت کی بہتری کے لیے صوبائی وزیر تعلیم نے فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عوامی سروے کی بنیاد پر کیا۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔ یہ فیصلہ موسم کی شدت اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔صوبائی وزیررانا سکندر حیات نے کہا کہ عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی جب کہ تقریباً 13 فیصد افراد نے 12 جنوری کے حق میں رائے دی۔ سروے کے مطابق وزیر تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 154178 آرا آئیں جبکہ 24829 ووٹ 12 جنوری کے حق میں کاسٹ ہوئے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام سی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں فیصلے کا نفاذ یقینی بنائیں۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے چھٹیوں میں اضافہ مسترد کر دیا ہے۔ صدر ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے ہی بہت تعلیمی نقصان ہوچکا ہے، پیر 12 جنوری کو پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے تک موسم سرما شدت میں کمی ہوجائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر تعلیم کے حق میں
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔