پنجاب میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سردی کے باعث تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے، نئے فیصلے کے مطابق اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے اب 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ موسم کی شدت اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں عوامی مشاورت ان کے سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے سروے کی بنیاد پر کی گئی، جس میں 87 فیصد افراد نے تعطیلات میں توسیع کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 13 فیصد نے 12 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے کے حق میں رائے دی۔
وزیرِ تعلیم کے مطابق سروے کے نتائج میں 19 جنوری کے حق میں 1 لاکھ 54 ہزار 178 ووٹ اور 12 جنوری کے حق میں 24 ہزار 829 ووٹ موصول ہوئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کو شدید سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صوبے کے تعلیمی نظام میں طلبہ کی فلاح اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ تعلیمی عمل 19 جنوری سے بحال ہوگا، تاکہ طلبہ اور عملے کی صحت اور حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں تعطیلات میں کے حق میں
پڑھیں:
پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی اور علمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو نئے کمپیوٹر عطیہ کر دیے، جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے قائم جدید کمپیوٹر لیبارٹری اور تزئین و آرائش شدہ کلاس رومز کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔
تقریب میں بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام نے مشترکہ طور پر کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تعلیم، تحقیق، ثقافتی روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
ہائی کمشنر عمران حیدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر لیب کا قیام صرف نئی سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیم، ثقافتی ہم آہنگی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید لیبارٹری طلبہ اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے، تحقیق کے فروغ اور معیاری تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم باہمی اعتماد، تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے، اسی مقصد کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن مختلف تعلیمی اور علمی تعاون کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلہ پروگرام، سمسٹر ایکسچینج، مشترکہ ڈگری پروگرامز اور قلیل مدتی تربیتی کورسز شروع کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
اس سے قبل ہائی کمشنر عمران حیدر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام سے ملاقات کی، جس میں ڈھاکہ یونیورسٹی اور پاکستان کی مختلف جامعات کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں طارق رحمان کی وزراتِ عظمیٰ: پاک بنگلہ دیش تعلقات میں تاریخی پیشرفت کے مواقع
وائس چانسلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے شعبہ اردو کی ترقی کے لیے فراہم کیے گئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1921 میں قائم ہونے والا شعبہ اردو یونیورسٹی کے قدیم اور ممتاز شعبوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس وقت بی ایس (آنرز)، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
تقریب میں فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار، شعبہ اردو کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد غلام مولا، پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد واصف سمیت اساتذہ، طلبہ اور دونوں ممالک کے حکام نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بنگلہ دیش پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار ڈھاکہ یونیورسٹی کمپیوٹر لیب