ڈیرہ مراد جمالی میں بھی دانش اسکول قائم کیا جائے، صوبائی وزیر کی کور کمانڈر اور وزیراعلیٰ سے اپیل
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
اپنے بیان میں بلوچستان کے وزیر صادق عمرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر بلوچستان سے اپیل کی کہ دانش اسکولوں کی تعمیر کیلیے منتخب علاقوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی میں دانش اسکول کی تعمیر کا اعلان کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر اور بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر سے ڈیرہ مراد جمالی میں بھی دانش اسکول قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں اور خصوصاً دانش اسکولز کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے اپنے ایک اہم خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکولوں کو صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور کثیر آبادی والے بڑے شہروں کی بجائے کم آبادی والے دیہاتوں میں تعمیر کا اعلان منظور نظر لوگوں کی ذاتی مفادات اور سیاسی مقاصد کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، لہٰذا غیر آباد علاقوں میں دانش اسکولوں کی تعمیر سے عوام کو اجتماعی طور پر کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
صوبائی وزیر نے اس ضمن میں کہا کہ نصیر آباد ڈویژن زیادہ آبادی والا علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے کے زرعی پیداوار میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ڈویژن ہے۔ نصیر آباد جیسے اہم علاقے کیلئے دانش سکول عدم فراہمی پورے علاقے کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔ صادق عمرانی نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان جنرل راحت نسیم سے اپیل کی کہ دانش اسکولوں کی تعمیر کے لیے منتخب علاقوں پر نظرثانی کرتے ہوئے نصیر آباد ڈویژن کی اہمیت اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے بچوں کو اپنے ہی ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں بہترین تعلیم کے حصول کیلئے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ایک دانش اسکول کی تعمیر کا اعلان کیا جائے، تاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان منصوبوں کے ثمرات بڑے شہروں میں موجود عوام تک بھی پہنچ سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیرہ مراد جمالی دانش اسکولوں دانش اسکول کور کمانڈر کی تعمیر
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ