data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے شہر سیبو سٹی میں کچرا کنڈی میں ملبہ گرنے کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔ سیبو سٹی کے اسسٹنٹ پبلک انفارمیشن آفیسر جیسن موراتا نے بتایا کہ نجی طور پر چلنے والے بنالیو لینڈفل میں کچرے کا بلند ڈھیر گرنے سے صفائی کے درجنوں کارکن اس کے نیچے دب گئے۔ انہوں نے کہا کہ کچرے کا ڈھیر 4منزلہ عمارت جتنا اونچا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی فضائی تصاویر میں کچرے تلے دبے ہوئے عمارتی ڈھانچے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ عمارتیں اس نجی کمپنی کے دفاتر تھے جو اس سائٹ کو چلاتی تھی، جن میں کمپنی آفسز، ہیومن ریسورس، انتظامیہ اور مینٹی ننس اسٹاف موجود تھا۔ شہر کے میئر نیسٹر آرکیول کے سرکاری فیس بک پیج پر جاری بیان کے مطابق واقعے میں 12 ملازمین کو زندہ نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیاہے،جب کہ 38لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ یہ لینڈفل روزانہ ایک ہزار ٹن شہری ٹھوس کچرا پراسیس کرتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک  ہوئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد