Jasarat News:
2026-06-02@22:20:54 GMT

کراچی میں منشیات سپلائی کا آن لائن نیٹ ورک پکڑا گیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور سی آئی اے ٹاسک فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر میں آن لائن منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلانے والے گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان نے بتایا کہ ملزمان گل محمد ، یاسر اور وسیم کو ڈیفنس فیز 5 خیابان بحریہ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی انتہائی مہلک 300 گرام ویڈ اور ملزمان کے زیر استعمال آلٹو کار برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ملزمان سے برآمد کی جانے والی منشیات کی قیمت 25 لاکھ روپے سے زاید ہے۔ گرفتار ملزمان شہر کے پوش علاقوں میں آن لائن نیٹ ورک استعمال کرکے منشیات ڈیلیور کرتے تھے۔ ملزمان سوشل ایپلی کیشن کے ذریعے آن لائن منشیات کا آرڈر بھی لیتے تھے ، اسی طرح کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کو بھی منشیات فروخت کی جاتی تھی۔ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ن لائن

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا