کرپشن زدہ ملکی سیاست میں بہتری کی کوئی امید نہیں‘ اسداللہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما و سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ آج کی سیاست قوم و ملک کی خدمت کے بجائے کرپشن، انا اور مفاد پرستی میں الجھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ حکمرانوں نے حکومت اور جمہوریت کو ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی بنا دیا ہے۔ بدامنی، کرپشن، ڈاکوراج اور قبائلی جھگڑوں کے ذریعے امن، محبت، مہمان نوازی اور بھائی چارے کی پہچان رکھنے والی سرزمین سندھ کے تشخص کو تباہ کیا جا رہا ہے جو کہ سندھ اور اس کے عوام کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ عوام کو فرسودہ نظام اور اس کے آلہ کاروں کے خلاف نکل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں جئے سندھ محاذ( جسم) کے چیئرمین ریاض چانڈیو سے ملاقات اور ان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اسداللہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں طویل عرصے سے اور گزشتہ 17 سال سے برسراقتدار ہے لیکن سندھ کے حالات میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔ سڑکوں اور شہروں کی ترقی سے لے کر امن و امان کی بحالی تک کارکردگی کو تسلی بخش نہیں کہا جا سکتا۔ کیلاش کولہی سے لے کر نادر جمالی کے بہیمانہ قتل تک سندھ مقتل گاہ بن چکا ہے۔ اس اندھیر نگری کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو کہ بے حسی کی انتہا ہے۔ عملی طور پر سندھ کے عوام کو ظالمانہ وڈیرہ شاہی ،چینی آٹا مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہد چنا، قاسم آباد زون کے امیر راشد حسین جونیجو، محرم علی سولنگی،احمد وقاص میمن اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔