سندھ میں 9 ہزار سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
کراچی:
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں 9 ہزار سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔
صوبے میں ترقیاتی اور دیگر منصوبوں سے متعلق اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 13,000 سے زائد منصوبے شروع کیے گئے جب کہ مختلف شعبوں میں 9,193 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ 367 ارب روپے کی غیر ملکی امداد اور 76 ارب روپے وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت صحت، تعلیم، زراعت، سڑکیں، آبپاشی اور سماجی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی وژن کا مقصد صرف منصوبوں کا آغاز نہیں بلکہ بروقت تکمیل، معیار کی سخت پاسداری بھی یقینی بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں محکموں کو ہدایت کی گئی کہ نئے منصوبے صرف تب شروع کیے جائیں جب موجودہ منصوبے مکمل ہوں۔ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور معیار کی پاسداری ترقیاتی وژن کا لازمی جز ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ شہر کے ہر ترقیاتی منصوبے کا مقصد شہریوں کی زندگی بہتر بنانا اور کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔ کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پروجیکٹ (KNIP) کے تحت سڑکوں، پارکوں، نکاسی، سیوریج اور سٹریٹ لائٹنگ کے اپ گریڈیشن کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے شہری معیار زندگی میں واضح بہتری آئی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر شہری ماسٹر پلانز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ غیر منصوبہ بند کاموں کو روکا جا سکے۔ سندھ میونسپل سروسز ڈلیوری پروگرام کے تحت جیکب آباد اور دیگر شہروں میں پانی کی فراہمی، فضلہ اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ میں بھی بہتری لائی گئی ہے۔ صوبے میں جاری ہر ترقیاتی منصوبے کا مقصد عوامی خدمات، اقتصادی سرگرمی اور پائیداری یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر منصوبے کی بروقت تکمیل، معیار کی حفاظت اور عوام کے لیے ثمرات ہی ترقی کی اصل کامیابی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل نے کہا کہ چکے ہیں کے تحت
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔