معروف شاعر اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
اردو کے مایہ ناز شاعر مزاح نگار اور اپنی لازوال ادبی خدمات کی بدولت صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی پانے والےاِبن اِنشاء کی 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اردو ادب کے ہر فن مولا ابن انشاء15جون1927ء کو بھارتی پنجاب کے علاقے جالندھر کے نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے،انکا اصل نام شیر محمد خان تھا۔1946ءمیں جامعہ پنجاب سے بی اے اور پھر 1953ء میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔اِبن اِنشاء نے اپنی شاعری اور مزاح نگاری سے عوام میں مقبولیت پائی۔اردو ادب کیلئے سفر نامے، ترجمے، اور شاعری پر مبنی تصانیف کا وسیع ذخیرہ چھوڑا،جن میں چاند نگر، اردو کی آخری کتاب،چلتے ہو تو چین کو چلئے، دنیا گول ہے قابل ذکر ہیں۔ ان کے لفظوں میں رُومان اور نثر میں عصر حاضر کا شعور تھا۔اِبن اِنشاء نگرنگر گھومے جس کا احوال سفر ناموں میں اپنے مخصوص طنزیہ و فکاہیہ انداز میں تحریر کیا۔ 11 جنوری 1978ء کو انشاء جی دنیا سے کوچ کر گئے، وہ کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا بن ا نشاء
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔