سمندر پار پاکستانیوں نے پروپیگنڈے کو مسترد کرکے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دسمبر 2025 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ محب وطن سمندر پار پاکستانیوں نے دسمبر 2025 میں 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی ہیں، جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔
مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، دسمبر میں 3.
انہوں نے بتایا کہ یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 16.5 فیصد زیادہ ہے، جو حکومتی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کا پراپیگنڈے کو نظرانداز کر کے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے ترسیلات بھیجنا ان کی ملکی محبت کی اعلیٰ مثال ہے۔
انہوں نے کہاکہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو حکومت کی اولین ترجیحات میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر دسمبر 2025 میں 3.6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔
مشیرِ وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ دسمبر 2025 کی ترسیلاتِ زر گزشتہ سال دسمبر میں بھیجی گئی 3.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 17 فیصد زیادہ رہیں۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کا دباؤ: پاکستانیوں کو بنیادی ضروریات نے جکڑ لیا، ترسیلات زر پر انحصار بڑھ گیا
نومبر 2025 میں بھیجی گئی 3.2 ارب ڈالر کے مقابلے میں یہ اضافہ 13 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ترسیلات زر سمندر پار پاکستانی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترسیلات زر سمندر پار پاکستانی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز سمندر پار پاکستانیوں کے مقابلے میں ترسیلات زر ارب ڈالر
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی