ایک نئی سائنسی رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران دنیا کے سمندروں نے تاریخ کی سب سے زیادہ حرارت جذب کی، جو آئندہ برسوں میں شدید موسمی بحرانوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

Record heat never ends in OCEANIA.
Historic hot night in PALAU
Minimum 27.2C at Koror WSO
It ties its January highest Minimum on record which was set…guess when.

.
Last year of course.
Oceania has been breaking heat records for years, no-stop,even with a Nina. pic.twitter.com/x4nJUlvsMW

— Extreme Temperatures Around The World (@extremetemps) January 11, 2026

بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سمندروں میں جمع ہونے والی حرارت میں تقریباً 23 زیٹا جول کا اضافہ ہوا، جو عالمی سطح پر تقریباً چار دہائیوں کی توانائی کھپت کے برابر ہے۔ یہ سطح 1950 کی دہائی کے بعد سے ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ سمندری حرارت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلوبل وارمنگ کے باعث امریکا، یورپ اور ایشیا ہیٹ ویو کی زد پر

سائنس دانوں کے مطابق سمندر زمین میں پیدا ہونے والی اضافی گرمی کا تقریباً 90 فیصد جذب کرتے ہیں، اسی وجہ سے انہیں موسمیاتی تبدیلی کا سب سے واضح پیمانہ قرار دیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندروں میں بڑھتی ہوئی حرارت سمندری سطح میں اضافے، شدید بارشوں، طاقتور سمندری طوفانوں اور مرجانوں کی بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بن رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی بحرِ اوقیانوس، بحیرۂ روم، شمالی بحرِ ہند اور جنوبی سمندر ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں 2025 کے دوران ریکارڈ حدت جذب ہوئی۔

تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ 2025 میں سطحِ سمندر کے درجۂ حرارت میں معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم مجموعی طور پر سمندروں کی گہرائی میں حرارت کا بڑھنا ایک خطرناک رجحان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس شدید سردی کا امکان، اس بار کون سا سسٹم آرہا ہے؟

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ جب تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں نمایاں کمی نہیں کی جاتی، زمین میں جمع ہونے والی حرارت بڑھتی رہے گی، جس کے نتیجے میں سمندر نئے ریکارڈ توڑتے رہیں گے اور دنیا کو مزید شدید موسمی اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حدت سمندر عالمی حدت گرمی گوبل وامنگ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عالمی حدت گوبل وامنگ

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی