کوئٹہ کی سرد ہوائیں داخل ہونے کے بعد کراچی میں درجہ حرارت 7.9 تک گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں کوئٹہ(بلوچستان) کی جانب سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق اگلے48 تا 72 گھنٹوں کےدوران شہرکا موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے۔

ہفتےکی صبح دوسرے روزبھی شہرکا کم سے کم پارہ 9.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اتوار کو کم سے کم پارہ 8 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ پیرسےدرجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کےعلاوہ اس میں معمولی اضافےکا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شمال مشرقی سمت سےچلنے والی ہواوں کی رفتار27 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں سردی کی موجودہ لہر13جنوری تک برقراررہ سکتی ہے، جس کےبعد ہواوں کی رفتارمیں کمی درجہ حرارت میں قدرے اضافے کے بعد موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے موجودہ سردی کی لہرکے دوران شہریوں کواحتیاطی تدابیراختیارکرنے کا مشورہ دیا ہے،خصوصا صبح و رات کے وقت گرم ملبوسات کویقینی بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

کئی روزسےجاری سردی کی لہرکی وجہ سے شہریوں کی جانب سےسوپ، یخنی اوردیگرگرم مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات سردی کی

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا