پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا ہے۔پی ٹی اے نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسکیمرز آپ کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کیلئے پی ٹی اے، ایف آئی اے اور بینکوں کی نقالی کر رہے ہیں۔پیغام میں کہا گیا کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کبھی بھی کال یا میسج پر آپ سے او ٹی پی، پن، شناختی کارڈ یا بائیو میٹرک نہیں مانگے گا، اتھارٹی نے کہا کہ موبائل صارفین کو چوکنا رہنے اور صرف سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔اس سے قبل پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صارفین کو خبردار موبائل صارفین کو پی ٹی اے نے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔