(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسکیمرز آپ کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کے لیے پی ٹی اے، ایف آئی اے،اور بینکوں کی نقالی کررہے ہیں، کوئی بھی سرکاری ادارہ کبھی بھی کال یا میسج پر آپ سے او ٹی پی، پن، شناختی کارڈ یا بائیو میٹرک نہیں مانگے گا،موبائل صارفین چوکنا رہیں اور صرف سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی اے نے ایک بیان میں صارفین سے اپنی سمز اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟
پی ٹی اے نے زور دیا تھا کہ سم کے کسی بھی غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی، اس لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنی سمز اور موبائل کنکشنز کا ہر وقت ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں،رجسٹرڈ صارفین کو اپنی سمز یا ڈیوائسز کے ذریعے کی جانے والی تمام کالز، میسجز اور ڈیٹا استعمال کے لیے انفرادی طور پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
پی ٹی اے نے مزید صارفین سے تمام متعلقہ قوانین و ضوابط کی پابندی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔ہفتہ 10 جنوری، 2026
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔