سال 2025 میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لئے گئے، رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیورو آف امیگریشن کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال ملک سے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لئے گئے۔ جبکہ 2024 میں بھی تعداد 7 لاکھ 27 381 تھی۔
سما ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں 4 لاکھ سے زائد غیر ہنرمند اور دو لاکھ سے زائد ہنرمندوں کو بیرون ملک نوکری ملی۔ اکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب گئی۔گزشتہ سال 5 ہزار 659 اکاؤنٹنٹ، 10 ہزار 503 باورچی بیرون ملک گئے، 3 ہزار 795 ڈاکٹروں اور5ہزار 946 انجینیئروں کو بھی بیرون ملک نوکری ملی، 1640 نرسز بھی گزشتہ برس ملازمت کے لیے بیرون ملک گئیں۔1725 اساتذہ ایک لاکھ 63 ہزار 718 ڈرائیورز بھی بیرون ملک گئے، 6475 الیکٹریشنز،4 لاکھ 65 ہزار 138 مزدور روزی روٹی کمانے بیرون ملک گئے۔ 5700 مستری،12703 ٹیکنیشنز،11ہزار 777 مینجرزاور 2306 پلمبر بھی شامل ہیں۔
لاہور کے لوگوں نے ہمارا بہت اچھا استقبال کیا، ہم لاہور فتح کرنے نہیں 8 فروری کے حوالے سے تحریک چلانے آئے تھے،محمود خان اچکزئی
رپورٹ کے مطابق 2027 ویٹر،18 ہزار 352 اعلی تعلیم یافتہ،13 ہزار 657انتہائی ہنر مندافراد باہر گئے، گزشتہ سال کے دوران 2 لاکھ 22 ہزار 171 ہُنرمند افراد بیرون ملک گئے، 42 ہزار 257 نیم ہنرمند،4 لاکھ 66 ہزار 62 غیر ہنرمند پاکستانی بیرون ملک گئے۔
دستاویز کے مطابق بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں میں 5 لاکھ 30 ہزار 256 افراد سعودی عرب گئے، 52 ہزار 664 افراد متحدہ عرب امارات اور 68 ہزار 376 پاکستانی قطر گئے، 37726 کو بحرین،6590 کویت اور 1005 پاکستانیوں کو امریکا میں نوکری ملی۔
رپورٹ کے مطابق 39 پاکستانی جنوبی کوریا،4355 برطانیہ،984 جرمنی اور 813 پاکستانی اٹلی گئے، 2230 پاکستانیوں کو چین،2210 کو جاپان اور1109 پاکستانیوں کو رومانیا میں نوکری ملی۔
بیرونِ ملک سے دہشت گردوں کو ایران لایا گیا، جنہوں نے مساجد کو آگ لگائی، لوگوں کو زندہ جلایا اور بعض افراد کے سر قلم کیے، ایرانی صدر
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بیرون ملک گئے لاکھ سے زائد نوکری ملی کے مطابق
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔
مزید پڑھیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 94 روپے کے اضافے سے 8153 روپے ہوگئی۔