بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے، جس پر ان کے والد اعظم صدیق نے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کراچی سے شادی کررہے ہیں؟ زینب عباس کے سوال پر بابر اعظم کا جواب وائرل

اعظم صدیق نے لبنانی نژاد امریکی شاعر اور مصنف خلیل جبران کی ایک تحریر کا اردو ترجمہ لکھا کہ گھر بنتے ہیں گھر کے مکینوں سے، خدا خوش ہوتا ہے سجدے میں پڑھی جبینوں سے۔

View this post on Instagram

A post shared by Muhammad Azam (@azamsiddique59)

انہوں نے لکھا کہ دعا ہے کہ یہ گھر ہمیشہ خوشیوں سے شاد آباد رہے، اس گھر کا ہر کونا اللہ کی رحمتوں سے مستجاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم سے ہاتھ ملانے پر ننھی بچی خوشی سے جھوم اٹھی، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ بابراعظم کا یہ نیا گھر ڈی ایچ اے فیز 6 لاہور میں تعمیر کیا گیا ہے، یہ گھر جدید اور نیو کلاسیکل طرزِ تعمیر کا شاندار شاہکار ہے جو لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع ہے۔ یہ پرتعیش رہائش گاہ اپنے خوبصورت اور متوازن ڈیزائن، کشادہ اندرونی حصوں اور جدید سہولیات کے باعث خاص توجہ حاصل کر رہی ہے۔

اس گھر کا ڈیزائن معروف لاہور بیسڈ آرکیٹیکچرل فرم آرکی کیوبز نے تیار کیا ہے، جس میں جدید لگژری اور نیو کلاسیکل طرز کو ہم آہنگ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ گھر میں صاف ستھری لائنز، کشادگی اور ہم آہنگی کو خاص اہمیت دی گئی ہے، جبکہ مرکزی داخلی دروازہ اور نفیس فنشنگ اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بس کا کرایہ بچا کر سموسے کھانے کا اپنا مزہ تھا، بابر اعظم کی یادیں

رہائش گاہ میں کشادہ بیڈرومز، وسیع ہالز اور ایک خصوصی ٹرافی روم بھی شامل ہے، جہاں بابراعظم کی کرکٹ کامیابیوں اور اعزازات کو نمایاں طور پر سجایا گیا ہے۔ یہ گھر نہ صرف بابراعظم کے شاندار کرکٹ کیریئر کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ان کے نفیس اور باوقار طرزِ زندگی کا بھی بھرپور اظہار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بابراعظم پاکستان ڈی ایچ اے سابق کپتان قومی ٹیم کرکٹ لاہور نیا گھر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ڈی ایچ اے سابق کپتان قومی ٹیم کرکٹ لاہور نیا گھر

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا