اسلام کی بقا آسائشوں میں نہیں، آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
اسلام کی بقا آسائشوں میں نہیں، آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے اسلام کی بقا آسائشوں میں نہیں، آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ صوبائی داراحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا کام اور مقصد بڑوں کے نصب و العین کو ہمیشہ زندہ رکھیں، جو بھی دنیا میں آیا، وہ جانے کے لیے آیا ، کبھی ہمیشہ رہنے کے لیے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن دنیا سے پردہ کرنا ہے، انسان ہمیشہ اپنے آپ کو نقصان دے سکتا ہے، جو بھی کام شروع کریں ، اس کی قبولیت کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے، اسلام اعتدال کا مذہب ہے ورنہ دنیا میں افراط و تفریط پیدا ہو جائے گا۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حضور ۖ معلم بھی ہیں مربی بھی ہیں تعلیم اور تربیت نبوت کا حصہ ہیں، ہمارے مدرسے میں ادب کی تعلیم دی جاتی ہے جو دنیا کی کسی دانش گاہ میں موجود نہیں ہے، آج نوجوان کو اپنے بزرگوں سے توڑا جارہا ہے اور انہیں اسلاف سے رشتہ توڑنے کا درس دیا جاتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جب حکمران کی قوت باطلہ حرکت میں آتی ہے تو نئی شکل پیدا ہوتی ہے اور اس کے مقابلے میں جو آواز کھڑی ہوگی وہی حق کی آواز ہوگی،اس دین کی بقا آسائشوں میں نہیں ہے بلکہ آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک نیوی کے بیڑے کا سلطان قابوس بندرگاہ کا دورہ، مشترکہ مشق میں حصہ لیا پاک نیوی کے بیڑے کا سلطان قابوس بندرگاہ کا دورہ، مشترکہ مشق میں حصہ لیا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا اعادہ بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کاسافٹ فیس، پراکسی کا منظم نیٹ ورک بے نقاب خدشہ ہے چند ماہ میں پاکستان کے کچھ علاقے علیحدگی کا اعلان کردینگے، محمود اچکزئی پاکستان میں فارمیسی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ گجرانوالہ، سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو میں ملوث خاتون کو حراست میں لے لیا گیا،ملزم کی تلاش جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے کی بقا آسائشوں میں نہیں مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔