City 42:
2026-07-24@15:22:18 GMT

پاکستان سے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ ایمریٹس ایئرلائن نے منتخب ٹکٹوں پر 10 فیصد تک رعایت دینے کے لیے ایک محدود مدت کی پروموشن کا اعلان کیا ہے۔ اس رعایت کا فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو بکنگ کے وقت پرومو کوڈ PKSCP25 استعمال کرنا ہوگا۔

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد مسافروں کے لیے پریمیم سفر کو مزید قابلِ برداشت بنانا اور ایئرلائن کے سرکاری چینلز کے ذریعے پیشگی بکنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ رعایت صرف مخصوص روٹس اور کرایوں پر لاگو ہوگی۔ مزید تفصیلات اور شرائط ایمریٹس کی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہیں۔

ہریتک روشن کی برتھ ڈے، گرل فرینڈ کا تصاویر کیساتھ بڑااعلان وائرل

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اپنے ٹکٹ کی رقم 12 ماہ تک کی آسان اقساط میں تبدیل کر سکتے ہیں، اور وہ بھی صفر فیصد مارک اپ پر۔ تاہم یہ سہولت بینک کی شرائط اور قواعد و ضوابط سے مشروط ہوگی۔

ایئرلائن حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بکنگ سے پہلے تمام شرائط کا بغور جائزہ لیں، کیونکہ یہ آفر ہر روٹ یا کرائے پر لاگو نہیں ہوگی۔

 ایمریٹس یکم مارچ سے دبئی–کراچی کی روزانہ پرواز EK606/607 کو اپ گریڈ کر کے جدید بوئنگ 777-200LR طیارے کے ذریعے آپریٹ کرے گی، جس میں بہتر نشستیں اور پریمیئم اکانومی کلاس شامل ہوگی۔ یہ اقدام عالمی روٹس پر بہتر سفری تجربے کی فراہمی کے وسیع منصوبے کا حصہ ہے۔

پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے؛ وزیرِ اعظم

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تنازع کے مستقل حل کے لیے کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی سلور جوبلی پوری تنظیم کیلئے باعث فخر ہے، کرغزستان نےاجلاس کی بہترین میزبانی کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او اب معیشت، ثقافت اور امن کا جامع فورم بن چکی ہے، ایس سی او خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دے رہی ہے، شنگھائی اسپرٹ باہمی اعتماد، مشترکہ ترقی و تعمیری سفارتکاری کی بنیاد ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے افغان سرزمین سے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغانستان کے شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، افغان سرزمین سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال 2 ہزار سے زائد دہشت گرد حملے، 560 پاکستانی شہید ہوئے، افغان طالبان دہشت گردوں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں امن و سلامتی اور استحکام کو فروغ دے رہی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم افغان طالبان پر انسداد دہشت گردی کے وعدے پورے کرنے پر زور دے۔

اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تنازع کے مستقل حل کے لیے کردار ادا کرے، مذاکرات، سفارت کاری اور باہمی احترام ہی تنازعات کے حل اور دیرپا امن و سلامتی کے قیام کا واحد پائیدار راستہ ہیں۔ انہوں نے اپریل میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات اور اس کے بعد اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی پیش رفت پاکستان کی دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی روابط اور خطے و عالمی شراکت داروں کے ساتھ ہماری بھرپور سفارتی کوششوں کے باعث ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ اسلام آباد ایم او یو اور دونوں فریقوں کے درمیان جاری تکنیکی مذاکرات سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس تنازع کے مستقل، پُرامن اور دیرپا حل کے لیے بھرپور کوشش کرے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان عناصر کے خلاف ہوشیار رہنے پر زور دیا جو علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر امن عمل کو سبوتاژ کرنے اور اب تک ہونے والی پیش رفت کو الٹنے کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: لاہور ڈویژن کے کن 2 حلقوں میں پولنگ ہوگی؟
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، اسحاق ڈار
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری