اسلام آباد کی تمام پراپرٹیز میں آگ بجھانے ،ایمر جنسی اقدامات کا سروے کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے تمام رہائشی و کمرشل پراپرٹیز میں آگ بجھانے اور ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا سروے کرنے کی ہدایت کر دی ،اس سلسلے میں تمام نجی و پبلک رہائشی و کمرشل پراپرٹیز کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں ،تمام نجی و پبلک ،رہائشی و کمرشل عمارات کی انسپیکشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق آگ لگنے اور شارٹ سرکٹ کی صورت میں ہر رہائشی و کمرشل عمارت میں ایمرجنسی ایگزیکٹ کو یقینی بنایا جائے،پرائیویٹ بلڈنگز کے مالکان ایمرجنسی ایگزیکٹ کنسلٹنٹ کے زریعے بنائیں، پبلک بلڈنگز میں ایمرجنسی ایگزیکٹ سی ڈی اے کی مشاورت سے بنائے جائیں، تمام پرائیویٹ اور پبلک بلڈنگز کا سروے کرکے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کی جائے،حساس قرار دی جانے والی عمارتوں کی ایلویشن کروائی جائے گی۔اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ یہ ٹیمیں فوری طور پر حساس عمارتوں کا سروے مکمل کرکے اپنی رپورٹ متعلقہ افسران کو پیش کریں گی۔ان اقدامات کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے بالخصوص آگ لگنے کی صورت میں جانی نقصان سے بچانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات دشمن کی حرکات پر نظر ہے ، قومی مفادات کا دفاع کریں گے ، ایرانی فوج نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نئے صوبوں کیلئے تحریک شروع کرنے کا عندیہ کراچی،باغ جناح میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراو، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زیر حراست سال 2025میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے، رپورٹ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رہائشی و کمرشل اسلام آباد اقدامات کا کی ہدایت سی ڈی اے کا سروے

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش