امت کو متحد کرنے میں جامعہ اشرفیہ کا کردار ہے، وزیراعظم کی مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم مہتمم اعلی مولانا فضل الرحیم اشرفی کی وفات پر تعزیت کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر موجودہ مہتمم اعلی مولانا قاری ارشد عبید سے ملاقات کی اور مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مرحوم مہتمم اعلی مولانا فضل الرحیم اشرفی کی تعزیت کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور آمد
جامعہ اشرفیہ لاہور میں وزیراعظم نے موجودہ مہتمم اعلی مولانا قاری ارشد عبید سے مولانا فضل الرحیم اشرفی، سابقہ مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ لاہور کی وفات پر تعزیت کی.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 11, 2026
اس موقع پر نائب مہتمم اعلی حافظ اسد عبید، نائب مہتمم و مرحوم کے صاحبزادے زبیر حسن اور ناظم اعلی قاری مولانا اویس حسن بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے مرحوم کی اسلام کے لیے خدمات کو عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس دوران وہ لمحات بھی یاد کیے جب وہ اپنے والد میاں محمد شریف کے ساتھ جامعہ اشرفیہ لاہور میں طویل عرصے تک مسلسل نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے حاضر ہوتے رہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ جامعہ اشرفیہ ہمیشہ امت مسلمہ کو متحد کرنے کا کردار ادا کرتی رہی ہے، جو ہر لحاظ سے قابل ستائش و تحسین ہے۔
مزید پڑھیں: ’مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے‘ مولانا فضل رحیم اشرفی کی وزیر داخلہ سے ملاقات
دورے کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جامعہ اشرفیہ شہباز شریف لاہور آمد مولانا فضل الرحیم اشرفی وزیراعظم پاکستان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جامعہ اشرفیہ شہباز شریف لاہور ا مد مولانا فضل الرحیم اشرفی وزیراعظم پاکستان وی نیوز مولانا فضل الرحیم اشرفی جامعہ اشرفیہ لاہور مہتمم اعلی مولانا کے لیے
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔