9 مئی کیسز: ریڈیو پاکستان کیس میں پولیس کو نئے شواہد مل گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
ریڈیو پاکستان کیس میں پولیس کو نئے شواہد مل گئے جب کہ پولیس نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کیس میں ملزم نامزد کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی۔
ذرائع تفتیشی ٹیم نے کہا کہ انویسٹیگیشن آفیسر، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے آئی جی خیبرپختونخوا کو آگاہ کردیا، خیبرپختوا پولیس نے لیگل برانچ سے معاونت مانگ لی۔
ذرائع تفتیشی ٹیم نے کہا کہ پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ کا جائزہ ، مشاورت پر کام شروع کردیا گیا، وزیر اعلی کو کیس میں نامزد کرنے کے حوالے سے کے پی پولیس کا امتحان شروع ہوگیا۔
تفتیشی ٹیم سپلیمنٹری چالان جمع کرنے کی پابند ہوگئی ہے، ریڈیو پاکستان حملے کا کیس تھانہ شرقی میں درج ہے، وزیر اعلی کی موجودگی سے متعلق یو ایس بی پنجاب فرانزک لیب بھجوائی گئی تھی۔
تین روز پہلے پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوئی، گزشتہ روز پولیس نے عدالت میں پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ جمع کروائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب فرانزک لیب کیس میں
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔