ایران میں دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں ہلاک افرادکی تعداد 192ہوگئی، انسانی حقوق کی تنظیم کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
ایران میں دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں ہلاک افرادکی تعداد 192ہوگئی، انسانی حقوق کی تنظیم کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز
تہران (آئی پی ایس )ایران میں احتجاجی مظاہروں کا 14واں روز جاری ہے، ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 192 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ناروے سے تعلق رکھنے والی ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
ایرانی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہوپا رہی۔دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعوی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران میں غیر فوجی اہداف پر حملوں سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ٹرمپ نے حال ہی میں ایرانی قیادت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ان پر سخت حملہ کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا دعوی ہے کہ ایران ماضی کے مقابلے میں آج کہیں زیادہ آزادی کا طالب ہے، امریکا مدد کے لیے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کی تمام پراپرٹیز میں آگ بجھانے ،ایمر جنسی اقدامات کا سروے کرنے کی ہدایت اسلام آباد کی تمام پراپرٹیز میں آگ بجھانے ،ایمر جنسی اقدامات کا سروے کرنے کی ہدایت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات دشمن کی حرکات پر نظر ہے ، قومی مفادات کا دفاع کریں گے ، ایرانی فوج نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نئے صوبوں کیلئے تحریک شروع کرنے کا عندیہ کراچی،باغ جناح میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراو، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زیر حراستCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :