وزیراعظم کی مولانا فضل الرحیم اشرفی کی تعزیت کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہور آمد ،فاتحہ خوانی کی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
(راؤ دلشاد)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مرحوم مہتمم اعلی مولانا فضل الرحیم اشرفی کی تعزیت کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور آمد،وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی.وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کی اسلام کے لیے کی گئی خدمات کو رہتی دنیا تک عالم اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق جامعہ اشرفیہ لاہور میں وزیراعظم نے موجودہ مہتمم اعلی مولانا قاری ارشد عبید سے مولانا فضل الرحیم اشرفی، سابقہ مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ لاہور کی وفات پر تعزیت کی.نائب مہتمم اعلی حافظ اسد عبید، نائب مہتمم و مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کے صاحبزادے زبیر حسن اور ناظم اعلی قاری مولانا اویس حسن بھی موجود تھے. وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی.
بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کی اسلام کے لیے کی گئی خدمات کو رہتی دنیا تک عالم اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا.جامعہ اشرفیہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کو جوڑنے کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ہر لحاظ سے قابل ستائش و تحسین ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر وہ وقت یاد کیا جب وہ اپنے والد محترم میاں محمد شریف کے ساتھ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ایک طویل عرصہ تک نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسلسل حاضر ہوتے رہے۔
پاکستان سے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری
دورے کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحیم اشرفی تعزیت جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم اشرفی جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم اشرفی جامعہ اشرفیہ لاہور تعزیت مولانا فضل الرحیم اشرفی مولانا فضل الرحیم اشرفی جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم اشرفی کی جامعہ اشرفیہ لاہور مہتمم اعلی کے لیے
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر