حضرت لعل قلندر نے ذات، نسل، زبان اور فرقے کی تمام دیواروں کو گرا کر صرف انسانیت کو جوڑنے کا درس دیا، ریاض شیرازی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
سندھ کے صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ نے اپنی تعلیمات اور عملی کردار کے ذریعے محبت، انسان دوستی، برداشت اور اخوت کا ایسا پیغام دیا جو آج بھی معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 21 رجب المرجب برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے یومِ ولادت کے موقع پر صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکواۃ اور عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی طرف سے خصوصی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ نے اپنی تعلیمات اور عملی کردار کے ذریعے محبت، انسان دوستی، برداشت اور اخوت کا ایسا پیغام دیا جو آج بھی معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلندر نے ذات، نسل، زبان اور فرقے کی تمام دیواروں کو گرا کر انسانیت کو جوڑنے کا درس دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ آج بھی امن، رواداری اور بھائی چارے کی روشن علامت ہے، جہاں ہر مکتبہ فکر اور ہر طبقے کے لوگ حاضری دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ درگاہ صرف عبادت کا مقام نہیں بلکہ اصلاحِ معاشرہ، سماجی ہم آہنگی اور انسان دوستی کا مضبوط مرکز ہے۔ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو صوفیا کرام کی تعلیمات سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ صوفیا کا پیغام انتہاپسندی، نفرت اور تقسیم کے خلاف مضبوط فکری بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حضرت لعل شہباز قلندر کے فلسفہ محبت اور خدمتِ خلق کو اپنایا جائے تو معاشرے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف حکومت سندھ حضرت لعل شہباز قلندر سمیت تمام صوفیا کرام کے پیغام کو عام کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درگاہوں پر بہتر سہولیات، مثر انتظامات اور امن و امان کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ زائرین سکون اور یکسوئی کے ساتھ روحانی فیض حاصل کر سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید ریاض حسین شاہ شیرازی انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداور اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح ہونا چاہئے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے، توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے تمام وزارتیں اور ماہرین کی بامعنی مشاورت کو یقینی بنائیں، موثر ترقیاتی پالیسیز کی تشکیل و نفاذ کے لیۓ تمام وزراتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سی مختلف زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور ڈیویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔
مزید :