Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:48:20 GMT

انسٹاگرام صارفین کا ڈیٹا لیک، 17.5 ملین اکاؤنٹس متاثر

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

انسٹاگرام صارفین کا ڈیٹا لیک، 17.5 ملین اکاؤنٹس متاثر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے صارفین کی ذاتی معلومات لیک ہونے اور 17.5 ملین صارفین کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی میلویئربائٹس کی رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں یوزرنیم، ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، رہائشی پتے اور دیگر حساس معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسٹاگرام صارفین کی ذاتی معلومات لیکن ہونے کا سراغ معمول کے مطابق ڈارک ویب مانیٹرنگ کے دوران لگایا گیا اور صارفین کو خاص طور پر انسٹاگرام کے پاس ورڈ ری سیٹ کے عمل کے ذریعے ممکنہ غلط استعمال کے حوالے سے خبردار کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کئی انسٹاگرام صارفین نے غیر متوقع طور پر پاس ورڈ ری سیٹ ہونے اور ای میلز موصول ہونے کی شکایت کی تھی، جس سے ممکنہ ڈیٹا لیک کے خدشات پیدا ہوئے۔

سائبرسیکیورٹی کمپنی نے اس سرگرمی کو دنیا بھر میں 17.

5 ملین اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک ہونا قرار دیا اور کہا کہ سائبر حملہ آوروں نے 17.5 ملین انسٹاگرام اکاؤنٹس کی حساس معلومات چوری کی ہیں، جن میں یوزرنیم، رہائشی پتے، فون نمبرز، ای میل ایڈریسز اور دیگر معلومات شامل ہیں۔

مزید بتایا کہ یہ ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب ہے اور سائبر حملہ آوروں کی جانب سے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب میٹا نے کسی بھی انسٹاگرام ڈیٹا لیک کی تردید کی اور یقین دہانی کرائی کہ صارفین کے اکاؤنٹس محفوظ ہیں۔

میٹا نے انسٹاگرام کے بڑے ڈیٹا لیک کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں بتایا کہ مسئلہ ایک بیرونی فریق کی جانب سے پاس ورڈ ری سیٹ کی درخواستیں بھیجنے سے متعلق تھا جو انسٹاگرام کے سسٹمز تک غیرمجاز رسائی کا معاملہ نہیں ہے۔

میٹا نے تصدیق کی کہ کسی بھی اکاؤنٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انسٹاگرام کے اکاو نٹس ڈیٹا لیک

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا