عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
عالمی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 69.27 ڈالر سے گھٹ کر 66.54 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
مزید پڑھیں: ریفائنریز میں تیار کیے جانے والے پیٹرول میں ایتھنول کی آمیزش سے متعلق تجویز
پیٹرول پریمیم میں بھی 13 سینٹ فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پریمیم 5 ڈالر 14 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 1 سینٹ رہ گیا۔
اسی طرح پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 72 پیسے کی کمی کی گئی، جبکہ ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ ہوئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے کمی کے بعد ایکس ریفائنری قیمت 145 روپے 57 پیسے سے گھٹ کر 139 روپے 6 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، ڈیزل فی بیرل 2 ڈالر 33 سینٹ سستا ہو کر 76.
ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں مجموعی طور پر 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد قیمت 155 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 149 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
مزید پڑھیں: نئے سال کا بڑا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
عالمی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل عالمی مارکیٹ قیمتوں میں کمی ریکارڈ وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل عالمی مارکیٹ قیمتوں میں کمی ریکارڈ وی نیوز کی قیمتوں میں پیسے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت کمی ریکارڈ فی بیرل کے بعد
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا