بغیر آنسوؤں کے پیاز کاٹنا ہوا ممکن
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیاز دنیا کی سب سے عام مگر ضروری سبزیوں میں شمار ہوتی ہے، جس کے بغیر تقریباً ہر کھانے کا ذائقہ ادھورا لگتا ہے۔ تاہم، جتنا لذیذ یہ سبزی کھانے میں لگتی ہے، اسے کاٹنا اتنا ہی تکلیف دہ تجربہ بن جاتا ہے، کیونکہ پیاز کاٹتے ہی آنکھوں میں جلن اور بے اختیار آنسو بہنا شروع ہو جاتے ہیں۔بین الاقوامی سطح پہ ہونے والی تحقیق کےمطابق پیاز کو کاٹنے سے پہلے اگر اس پر ہلکی سی تیل کی تہہ لگا لی جائے یا تیز دھار چھری سے آہستگی سے کاٹا جائے، تو آنکھوں میں جلن اور آنسو بہنے سے بچا جا سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق پیاز کے خلیات جب چھری سے دبائے جاتے ہیں تو ان سے سلفر کیمیکلز کی چھوٹی بوندیں فضا میں نکلتی ہیں، جو آنکھوں تک پہنچ کر جلن پیدا کرتی ہیں۔ تحقیق میں پہلی بار واضح کیا گیا کہ چھری پیاز کے خلیات کو چیرتے وقت ان سے مائع بوندیں 11 سے 89 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے خارج ہوتی ہیں۔ کند چھری یا تیزی سے کاٹنا اس مقدار کو بڑھا دیتا ہے، جس سے آنکھوں میں زیادہ جلن ہوتی ہے۔محققین نے تیز رفتار کیمروں اور کمپیوٹر ماڈلز کی مدد سے یہ عمل تفصیل سے سمجھا اور بتایا کہ اگر چھری تیز ہو اور پیاز کو آہستگی سے کاٹا جائے تو اشک آور مرکبات کی مقدار کم رہتی ہے، جس سے آنکھیں محفوظ رہتی ہیں۔یہ تحقیق سائنسی جریدے میں شائع ہوئی، اور اب گھر کے شیف اور باورچی حضرات کے لیے یہ خبر خوش آئند ہے، کیونکہ شاید پہلی بار پیاز کاٹنا بغیر آنسوؤں کے ممکن ہوگیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا نکھوں
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم