Jasarat News:
2026-06-03@02:31:43 GMT

مائیکرو پلاسٹک سے سبزیوں کی افزائش متاثر

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماحول میں سینکڑوں برس تک رہنے والے پلاسٹک کے خردبینی ذرات (مائیکروپلاسٹک) کی معمولی مقدار بھی اگر مٹی میں شامل ہوجائے تو پودوں کی نمو اور پھلوں کی افزائش، دونوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ مائیکروپلاسٹک کے زرعی اثرات کے حوالے سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سسٹین ایبل اسٹڈی سینٹر اور سعودی عرب کی نورا بنت عبدالرحمان یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ ساتھ ترکی اور سیرا لیون کے ماہرین نے یہ تحقیقی کاوش کی۔مطالعے کے لیے سائنسدانوں نے تین اقسام کے پلاسٹک لیے جن میں شفاف بوتلوں کا پولی ایتھائلین ٹریفلیٹ ( پی ای ٹی)، شفاف تھیلی کا پلاسٹک (ہائی ڈینسٹی پولی ایتھائلین) اور 100 فیصد پولی ایسٹر فائبر شامل تھے۔ تینوں اقسام کے پلاسٹک کو مسلسل پیس کر چار ملی میٹر ٹکڑوں تک باریک کیا گیا۔ پھر مٹی کے وزن کے لحاظ سے صرف ایک فیصد مقدار میں پلاسٹک ذرات شامل کیا گیا، جس میں ہری پیاز اور بھنڈی کےبیج بوئے گئے۔اسی طرح ایک دوسرے نظام میں بھی دونوں سبزیوں کے بیج ڈالے گئے لیکن ان میں پلاسٹک شامل نہ تھا۔ ماہرین نے ان پودوں کی افزائش کا مشاہدہ کیا اور دونوں گروہوں کے درمیان نشوونما کے فرق کا بغور جائزہ لیا گیا۔ بغیر پلاسٹک یا کنٹرول گروپ والے پودوں کے مقابلے میں پلاسٹک ذرات کی مٹی میں اگائی جانے والی سبزیوں پر منفی اثرات نوٹ کئے گئے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق