۔9 مئی واقعات ،سہیل آفریدی،کامران بنگش،تیمور جھگڑا کی موجودگی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور /پشاور /اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے پشاورمیں 9 مئی واقعات کی وڈیوزکی تصدیقی رپورٹ تیار کر لی جس میں سہیل آفریدی کی وڈیو میں موجودگی کی تصدیق کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش ، تیمور جھگڑا اورعرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی، پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر9 مئی واقعات کی وڈیوز اور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیا۔فرانزک لیبارٹری کی یہ رپورٹ پشاور کے تھانہ شرقی کی بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود وڈیوز پر مبنی ہے، یو ایس بی میں موجود 16 وڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا، متعدد وڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، چند وڈیوز میں لوگوں اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی اورعرفان سلیم کی 2 وڈیوزمیں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو 9 مئی کی وڈیو سے ملا کر دیکھا گیا، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر اور وڈیو میں موجود شخص ایک ہی ہے۔ عرفان سلیم کی پروفائل
تصویرکی بھی وڈیوز میں موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی، کامران بنگش کی پروفائل تصویر اور وڈیو میں موجود شخص ایک ہی قرار دیے گئے، تیمور جھگڑا کی پروفائل تصویر اور وڈیوز میں موجود شخص میں مطابقت پائی گئی۔رپورٹ کے مطابق تمام تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیا، رپورٹ کی تیاری 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025ء کے دوران مکمل کی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور میں 9 مئی واقعات کی فرانزک رپورٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھائی سال بعد غیر مصدقہ وڈیوز کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے‘ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ ٹرائل کے بعد خارج ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا نام ایف آئی آر نمبر221 میں ہے نہ ہی کسی ضمنی چالان میں، مرکزی کیس میں ہمیں بری کیا گیا اور استغاثہ کا مؤقف عدالت میں ریزہ ریزہ ہوا‘ یہ مہم وزیراعلیٰ اور ان افراد کے خلاف ہے، جنہیں کبھی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جس دن قوم نے محکومیت کی زندگی قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، یہ جبر خود بخود ختم ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے معاشی ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور دیگر رہنماؤں نے معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب حکومت معاشی استحکام کے دعوے کررہی ہے وہیں خود حکومتی رپورٹس میں عوام کا معیار زندگی تیزی سے گرنے اور غربت میں اضافے کے اعدادوشمار حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں محمد زبیر نے کہا کہ پارلیمان، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو کنٹرول میں لے کر بھی معیشت بہتر نہیں کی جا سکی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جلسے کے لیے این او سی جاری ہونے کے باوجود پولیس نے گھیراؤ کیا، گرفتاریاں کی گئیں اور اسٹیج و ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والوں کو ہراساں کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی پروفائل تصویر سہیل ا فریدی مئی واقعات وڈیوز میں کی تصدیق کیا گیا کی وڈیو نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔