لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ میں دستار بندی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام اعتدال کا مذہب ہے ورنہ دنیا میں افراط و تفریط پیدا ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ حضورؐ معلم بھی ہیں، مربی بھی ہیں، تعلیم اور تربیت نبوت کا حصہ ہے، ہمارے مدرسے میں ادب کی تعلیم دی جاتی ہے جو دنیا کی کسی دانشگاہ میں نہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب حکمران کی قوت باطلہ حرکت میں آتی ہے تو مشکل پیدا ہوتی ہے اور اس کے مقابلے میں جو آواز کھڑی ہوگی وہی حق کی آواز ہوگی۔ صدر وفاق المدارس العربیہ مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ روایات کے مطابق علم و عرفان کی کرنیں بکھیر رھا اور بکھیرتا رھے گا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ بانی جامعہ اشرفیہ مفتی محمد حسن  سے بھی پڑھنے کا شرف حاصل ہوا۔ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ ہمیں مدارس کو خانقاہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم سب دین کے رنگ میں رنگے جائیں۔ مدارس کے ذرائع آمدن کا پوچھتے ہو لیکن اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت نہیں دیتے جس سے تمہیں ذرائع بھی خود معلوم ہو جائیں گے۔ مولانا محمد یوسف خان نے کہا کہ نبوت کے مقاصد کی تکمیل علماء کرام کا فریضہ ہے۔ مولانا فضل الرحیم اشرفی نے پوری زندگی انہیں مقاصد کی تکمیل میں صرف کی۔ جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان‘ مولانا مفتی عبدالرحمن‘ ولانا زبیر حسن اشرفی، حافظ اسعد عبید، مولانا احمد عمر، مفتی شاہد عبید، مفتی احمد علی، حافظ سعد اسعد، حافظ زاہد علی ملک، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا مسعود قاسمی، مفتی محمد حسن‘ ارشد عبید‘ مولانا محمد صفی اللہ، حافظ نصیر احمد احرار، قاری جمال عبدالناصر، حاجی منظور آفریدی، حافظ غضنفر عزیز مولانا احمد حنیف جالندھری ودیگر نے بھی شرکت کی۔ جامعہ مدینہ جدید رائیونڈ روڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ علم اور نظام دونوں کا اللہ کے ہاں حساب ہوگا، سیکرٹری جنرل جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اگر مولانا فضل الرحمن کو وزارتِ عظمیٰ کی ذمہ داری دی جاتی تو پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنایا جا سکتا تھا، انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں قومی خزانے سے اربوں روپے کی کرپشن کی فہرست دی گئی مگر جمعیت علمائے اسلام کا کوئی نام شامل نہیں تھا،کرپشن کرنے والے ایچ ای سن سے تعلیم یافتہ تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم